counter easy hit

ملک بھر میں مختلف اسپیشیز کی ٹرافی ہنٹنگ کیلیے کوٹا جاری

کراچی: وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے رواں سال سندھ سمیت ملک بھر میں مختلف اسپیشیز کی ٹرافی ہنٹگ کے لیے کوٹا جاری کردیا۔

Quota continous throughout the country of trophy hunting for various speciesتمام صوبوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ کیلیے جانوروں کا مخصوص کوٹا فراہم کیا جاتا ہے، ٹرافی ہنٹنگ میں بوڑھے جانوروں کا شکار کیا جاتا ہے جس میں نر جانور شامل ہوتے ہیں، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 4 مختلف اقسام کے جنگلی جانوروں کی ٹرافی ہنٹنگ کی اجازت دی ہے جس میں مارخور، اڑیال، آئی بیکس اور بلو شیپ شامل ہیں۔ ایکسپریس کو موصول دستاویزات کے مطابق پاکستان میں عالمی سطح پر مارخور کا کوٹا 12، بلوچستان اڑیال کا کوٹا 19، بلینڈ فورڈز اڑیال کا کوٹا 8، پنجاب اڑیال کا کوٹا 16، سندھ اڑیال کا کوٹا5، ہیمالین آئی بیکس کا کوٹا 65، سندھ آئی بیکس کا کوٹا31، بلو شیپ کا کوٹا 8 ہے، ان جانوروں کے شکار کی قیمت امریکی ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے، مارخور کی قیمت 40 ہزار، بلینڈ فورڈز اڑیال 10 ہزار، پنجاب اڑیال 12 ہزار 500، سندھ اڑیال 10 ہزار، ہیمالین آئی بیکس 2500، بلو شیپ 6250 امریکی ڈالرز ہیں، حکومت بوڑھے جانوروں کی ٹرافی ہنٹنگ کراتی ہے اور شکار شدہ جانوروں کو سٹف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے ملنے والا ریونیو کا 80 فیصد مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پر صرف ہوتا ہے، اس حوالے سے تعلیم، صحت، سڑک کی تعمیر اور مویشی کی فراہمی جیسی بنیادی سہولتیں زندگی فراہم کی جاتی ہیں جبکہ 20 فیصد حصہ ہنٹنگ کو ریگولیٹ کرنے والے افسران پر خرچ ہوتا ہے جب کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ہر سال ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر جانوروں کے شکار سے کماتا ہے۔