counter easy hit

وہ 15 عادات جو آپ کو کبھی بیمار نہیں ہونے دیں گی

وہ 15 عادات جو آپ کو کبھی بیمار نہیں ہونے دیں گی

Fifteen, Habit, Adoption,

Fifteen, Habit, Adoption,

کراچی: کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ آپ کے آس پاس موجود کچھ لوگ اکثر بیمار رہتے ہیں جبکہ بعض افراد موسم کی سختی کو بآسانی برداشت کرلیتے ہیں اور ہمیشہ صحت مند اور تندرست نظر آتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انسان کا رہن سہن اور لائف اسٹائل اس کی صحت کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگ باربار بیمار ہوتے ہیں۔ کمزور قوت مدافعت بھی بیمار ہونے کی وجہ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں آپ کی روزمرہ زندگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور پریشانیاں و فکریں انسان کو گھیرلیتی ہیں۔ یہاں صحت مند انسانوں کی چند عادات  پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کرکمزور قوت مدافعت کے حامل افراد بھی اپنی معمولات زندگی میں تبدیلی کرسکتے ہیں اور بار بار بیمار رہنے کی عادت سے پیچھا چھڑاسکتے ہیں۔

 

بار بار بیمار رہنے کی ایک وجہ آپ کی سوچ بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ اپنے دماغ میں یہ بات بٹھالیں کہ سرد و گرم موسم کے اثرات آپ پر اثر انداز ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا مدافعتی نظام کمزور پڑرہا ہے تو آپ لازمی بیمار ہوں گے۔ اس کے برعکس آپ اگر موسم کی سختی کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں اور بیماری کے متعلق زیادہ نہ سوچیں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کی صحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں:

زیادہ سے زیادہ پانی پینےکی عادت کو اپنی زندگی میں اس  طرح شامل کرلیں کہ اس کے بغیر آپ کو اپنی زندگی ادھوری محسوس ہونے لگے۔ کوشش کریں کہ دن میں کم از کم 8 گلاس پانی پیئیں۔ صحت مند زندگی میں پانی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک 20 کلو وزن کے انسانی جسم کو 1 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر آپ کا وزن 50 کلو گرام ہے تو آپ کو ڈھائی لیٹر پانی کی ضرورت ہے۔