اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بداخلاقی کا نشانہ بننے والی دس سالہ بچی فرشتہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی جس کے مطابق بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہے، فرشتہ کی آنکھیں،دماغ اور پاﺅں جانوروں نے نوچ کھائے۔ بچی کے کہیں سے بھی کپڑ ے پھٹے ہوئے نہیں تھے موت کو زیادہ وقت گزرنے کے باعث جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق کیڑے پڑنے کی وجہ سے بچی کے جسم سے شواہد اکٹھے نہیں ہوسکتے ،ممکنہ طور پر بچی کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے پوسٹمارٹم سے شواہد نہ ملنے کے بعد پولیس کی تمام امیدیں ڈی این اے رپورٹ پر مرکوز ہوگئی ہیں ۔ بچی فرشتہ کی ڈی این ای رپورٹ آج پولیس کو موصول ہونے کا امکان ہے ۔ادھر فرشتہ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس ہمسائے افغان باشندے کی گرفتاری کو اہم قرار دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی اب تک کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ 15 مئی کی شام فرشتہ والدہ کو دوست وفا کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی مگر جیو فینسنگ کے مطابق وہ اپنی دوست کے گھر پہنچی ہی نہیں، کیس کی سب سے اہم گرفتاری اس کے ہمسائے افغان باشندے ناصر کی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق لاش برآمد ہونےوالی جگہ سے ایک ایسے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جو گجر خان میں ایک خاتون کے قتل میں ملوث تھا۔ پو لیس کا کہنا ہے فرشتہ کے گھر کے اطراف میں اب تک پچاس گھروں کا سروے کیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے جوس کا ڈبہ اور گلاس بھی ملے تھے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 101
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276