برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دس سالہ بچے نے ثابت کردیا ہے کہ کسی بھی کھیل میں مہارت کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں بس جذبہ اور شوق ہونا چاہیے تو انسان کم عمری میں بھی بڑے سے بڑا کارنامہ انجام دے ڈالتا ہے۔
اس باصلاحیت بچے نے کسی ما ہر کی طرح اسکیٹ بورڈ کے ذریعے ناصرف عمدہ اسکیٹنگ کرتا ہے بلکہ اسکیٹنگ رِنک کے مشکل اور خطرناک راستوں کو بھی با آسانی پار کر لیتا ہے۔ نہایت تیز رفتاری سے اسکیٹ بورڈ پر کھڑے ہوکر نہ صرف توازن برقرار رکھتا ہے بلکہ حیرت انگیز ٹرکس کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری بھی کم نہیں ہونے دیتا۔