counter easy hit

ایشوریہ رائے کا 29 سالہ بیٹا منظر عام پر آگیا، ابھیشک بچن سخت پریشان

A 29-year-old son of Asherya Rai came to normal, Abhishek Bachchan was very upset

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے اس کی حقیقی والدہ ہیں، نوجوان کے اس دعویٰ پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، نوجوان کی جانب سے اپنے دعویٰ کے حق میں کچھ تصاویر بھی پیش کی گئی ہیں۔ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت وشاکھا پٹنم کے رہائشی سنگیت کمار نے اس وقت پورے بھارت کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی جب اس نے یہ دعویٰ کیا کہ 44 سالہ ایشوریہ رائے اس کی والدہ ہیں۔نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 1998 میں لندن میں آئی وی ایف کے ذریعے پیدا ہوا اور ایشوریہ کے والدین نے 2 سال کی عمر تک اس کی پرورش کی جس کے بعد اس کے والد آدی ویلو ریڈی اسے لے کر وشاکھا پٹم آگئے۔29 سالہ نوجوان سنگیت کمار کے پاس اپنے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے کسی قسم کا دستاویزی ثبوت نہیں ہے تاہم کچھ تصاویر موجود ہیں ، تصاویر دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔ نوجوان کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دستاویزات موجود تھے تاہم اس کے رشتہ داروں نے انہیں تباہ کردیا۔ سنگیت ان دنوں تنہائی کا شکار ہے اور اس نے اپنی مبینہ ماں ایشوریہ رائے کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سنگیت کمار کی جانب سے اپنے بچپن کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے اور ایشوریہ کے رشتے کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website