نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سرگودھا میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 60 سالہشخص نے 7 سالہ معصوم کلی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھاکے نواحی گاؤں 85 جنوبی میں 60 سالہ شخص نے 7 سالہ بچیکے ساتھ مبینہ زیادتی کی ہے۔ ملزم اسلم نے گھر میں اکیلی دیکھ کر زینب کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ملزم اسلم کم سن بچی زینب کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بچی کے لواحقین نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے۔