counter easy hit

ائیر ہوسٹس کے عشق میں گرفتار ایک 65 سالہ شخص نے ایسا کام کر ڈالا کہ ائیرپورٹ پر دوڑیں لگ گئیں

A 65-year-old man arrested in the love of airports did so by running into the airport.

بلغراد(ویب ڈیسک) سربیا میں خوبرو ایئر ہوسٹس کے ساتھ ڈنر کے خواہش مند 65 سالہ شخص نے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے کر پرواز معطل کردی جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا میں 65 سالہ مسافر نے جرمن ایئرلائن لفتھانزا کی خوبصورت فضائی میزبان کے ساتھ ڈنر کرنے کی خواہش پر پرواز کو تاخیر کا شکار کرانے کے لیے خطرناک طریقہ کار اپنایا، سربیائی شہری نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے کر افراتفری مچادی۔بم کی اطلاع ملتے ہی بلغراد سے فرینکفرٹ پرواز کو معطل کردیا گیا اور 135 مسافروں کو ہنگامی بنیاد پر باہر نکال کر طیارے کو رن وے سے میدانی علاقے میں لے جایا گیا جہاں سراغ رساں کتوں کی مدد سے طیارے کی چیکنگ کی گئی اور بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔پولیس نے موبائل کال ڈیٹا کی مدد سے سربیائی شخص کو حراست میں لے کر مقامی عدالت میں پیش کردیا جہاں ملزم نے اعتراف کیا کہ ایئرہوسٹس کے ساتھ کچھ دیر وقت گزارنے اور ڈنر کرنے کے لیے طیارے میں بم موجود ہونے کی اطلاع دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website