counter easy hit

شراب پر پابندی ،حکومت کا جذباتی فیصلہ نہیں ، جسٹس سجاد علی شاہ

A ban on alcohol, not emotional decisions of the government, Justice Sajjad Ali Shah

A ban on alcohol, not emotional decisions of the government, Justice Sajjad Ali Shah

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ شراب پر پابندی لگاکر حکومت نے کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا۔ ہمارا آئین اور قانون صرف غیر مسلموں کو ان کے مذہبی تہواروں میں شراب پینے کی اجازت دیتا ہے۔ ہندو برادری تو کہتی ہے ہمارا مذہب کہیں شراب کی اجازت نہیں دیتا۔

یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار کے عشایئے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جسٹس سجاد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانون کا اپنا طریقہ کار مقرر ہے اس پر چلتے ہوئے پھانسی بھی ہو تو کسی کو اعتراض کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹیز میں سینئیر افسران شامل ہوتے ہیںاس لئے تصور کیا جاتا ہے کہ اے ایس آئی والی رپورٹ نہیں ہو گی۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹیز میں خفیہ اداروں کی ثبوت کے ساتھ ایسی رپورٹس بھی ہوتی ہیں جن سے انکار نہیں ہو سکتا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website