کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حنید لاکھانی نے استعفیٰ چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بھیج دیا۔ تحریک انصاف کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے اپنے استعفے میں کہا کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان من پسند فیصلے کر رہے ہیں، کابینہ کی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا، خرم شیر زمان تحریک انصاف کو کراچی میں تباہ کر رہے ہیں۔ حنید لاکھانی کے استعفیٰ کے معاملے پر چیف آرگنائزر اور گورنر سندھ نے نوٹس لےلیا۔