counter easy hit

تحریک انصاف کے ایک ” بڑے ” نے انتخابات کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے پاکستان میں ایک بار پھر انتخابات کے حوالے سے بریکنگ نیوز دے دی ہے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا آب پاک اتھارٹی کے لیے 50 این جی اوز سے مل کر 50 لاکھ افراد کو صاف پانی فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اربوں روپوں سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ فلٹر ناکارہ ہوگئے ہیں تاہم کمشنروں کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ پانی سے متعلقہ تمام سکیمیوں کے اعدادوشمار اکٹھے کریں تاکہ ان پر کام کر کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر کیا جائے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موبائل فلٹریشن پلانٹ کا بھی تجربہ کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے علاقے جہاں پر زیر زمین پانی کی سطح نیچے ہے، وہاں پر صاف پانی مہیا کیا جاسکے۔گورنر پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی میں گروہ بندیوں کی تردید کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک تبدیلی کے مراحل سے گزر رہا ہے تاہم وزیراعلی ہاؤس میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ اور تحریک انصاف انشااللہ اپنے تمام وعدے پورے کرے گی ۔ چوہدری سرور نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے حوالے سے کسی بھی سطح پر کوئی تنازع نہیں۔اس سے قبل گورنر پنجاب نے فیصل آباد روڈ پر طیب سعید شہید پولیس لائنز کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، یہ پلانٹ سرور فانڈیشن کی جانب سے نصب کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website