counter easy hit

احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے وقت (ن) لیگی رہنما کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد: احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موبائل فون کی گھنٹی بجنے پرعدالت نے مصدق ملک کو2 ہزارروپے جرمانہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹرمصدق ملک کے موبائل فون کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی جس پر عدالت نے انہیں2 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

A big shock to PML N leader in the Accountability Court at the time of Nawaz Sharif presentationاحتساب عدالت نے مصدق ملک کوایدھی سینٹر کی رسید کل عدالت میں جمع کروانےکاحکم بھی سنا دیا۔جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک چھوڑ کر گئے، ہم اپنے دور کے ذمہ دار ہیں بہت احسن طریقے سے کام کیا ہے۔احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ‘میں صرف یہ کہتا ہوں جب تک ہماری حکومت تھی تو سب ٹھیک تھا، آخری دنوں میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے بہت سے منصوبوں کے افتتاح کیے۔نواز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں 39 میگا منصوبے شروع کئے، نیلم، جہلم اور تربیلا 4 کو مکمل کیا، گوادر کوئٹہ سڑک بنائی، برہان سے ڈی آئی خان تک سڑک زیر تعمیر ہے، یونیورسٹیاں اور اسپتال الگ ہیں، کیا یہ کام کسی ماضی کی حکومت نے کیے اور کیا کسی نے موٹر ویز بنائی، کون تھا جو ملک کو اندھیروں میں ڈبو گیا اور کون تھا جو روشنیاں واپس لایا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ وزیراعظم لاہور، ملتان اور سکھر موٹر وے کا افتتاح کرتے مگر بنانے والوں نے تاخیر کردی، یہ منصوبے مئی 2018 میں مکمل ہونا تھے، میں ہوتا تو شاید تاخیر نہ ہوتی۔نواز شریف نے کہا کہ حیدرآباد کراچی موٹروے بن چکی ہے، کچھی کینال کا تاریخی منصوبہ مکمل کیا، لواری ٹنل دیکھ لیں جس کی وجہ سے چار گھنٹے سفر کم ہوا ہے، لواری ٹنل پہلے سال میں 6 ماہ بند رہتی تھی اور اب سارا سال کھلی رہتی ہے۔سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے کہا کہ ہم تو نیب کورٹ میں پھنسے ہیں ورنہ آپ کو لے کر جاتا لواری ٹنل کی سیر کراتا۔نواز شریف نے کہا کہ چترال والے پہلے آہی نہیں سکتے تھے لیکن اب وہاں بجلی بھی آگئی اور پاور پلانٹ بھی لگ گیا۔