لاہور (نیوز ڈیسک ) مریم نواز جو کہ مسلم لیگ ن کی وائس پریذیڈنٹ ہے اس وقت نیب کی حراست میں ہے اور آج اسے نیب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔مریم نواز کے والد میاں محمد نواز شریف بھی جیل میں ہیں اور وہ بھی کرپشن،منی لانڈرنگ جیسے کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔یہ کھیل موجودہ حکومت کے آتے ہی شروع ہو گیا تھا۔کبھی انہیں ضمانت پر رہا کردیا جاتا ہے تو کبھی پھر سے اریسٹ کر لیا جاتا ہے،تاہم ابھی مریم نواز پر الزام ثابت نہیں ہو سکااور نیب ریمانڈ لے رہی ہے۔ن لیگی راہنما پہلی بار جیل یا عدالتوں کا سامنے نہیں کر رہے یہ پہلے بھی جیل یاترا کر چکے ہیں تاہم مریم نواز پہلی بار اس قدر جیل بھگت رہی ہے۔تاہم سوشل میڈیاکسی بھی ایشو کو نمایاں کرنے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے۔گزشتہ دن شام سے ہی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر”ایک بہادر لڑکی“کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں تاہم زیادہ تر لوگ مریم نواز کے حق میں بولتے دکھائی دے رہے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ آج نیب کی پیشی پر وہاں پہنچا جائے اور مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جیل بھت رہی ہے ا ور اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے عدالتوں کے چکر بھی کاٹ رہی ہے۔جبکہ کچھ لوگ مریم نواز کے خلاف بیان دے رہے ہیں کہ یہ باپ بیٹی مل کر قوم کا خزانہ لوٹ گئے تو ان کے ساتھ کس قسم کا اظہار یکجہتی وہ تو اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔تاہم ٹوئٹر پر اس ٹرینڈ نے ٹاپ لسٹ میں آ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے نوجوان اور پڑھے لکھے لوگ قومی ایشوز پر بات کرتے اور دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ آج مریم نواز کی نیب کورٹ میں پیشی ہے جس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ ٹوئٹر ٹرینڈ چلایا گیا ہے۔دیکھتے ہیں مریم نواز اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں کب تک کامیاب ہو پاتی ہیں۔