راولپںڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں شہریوں سے لفٹ لے کر لُوٹنے والی دو خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار خواتین میں سے ایک ڈاکو خاتون پولیس اے ایس آئی کی اہلیہ ہے۔ پولیس نے ملزمہ کے شوہر اے ایس آئی امجد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو خواتین اور پولیس افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کام والی مائی تقریباً ہر گھر کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج مہنگائی جتنی بھی ہو جائے اور کاروبار بھی جس قدر ٹھپ ہو جائے کم سے کم یہ بزنس تو ٹھپ ہونے والا نہیں۔یہ مفروضہ انڈیا کی ایک کام والی مائی نے سچ کر دکھایا کیونکہ اس کے وزٹنگ کارڈ کی وجہ سے اسے پورے بھارت سے خاص طور پر اس کے شہر سے نوکریوں کی بے بہا آفرز آنے لگ گئی ہیں۔ اکثر ہم اپنے گھر کے کام کاج کرانے یا ان کاموں میں مدد کے لیے کام والی رکھتے ہیں لیکن آپ نے شاید ہی کبھی ایسا سنا ہو کہ کام کرنے والی ماسیاں اپنا بزنس کارڈ بھی رکھتی ہیں؟بھارتی شہر پونے کی گھریلو کام کاج میں مدد کرنے والی گیتا کلے کو ہندوستان کے کونے کونے سے نوکری کی پیشکش ہو رہی ہیں، گیتا کو بے شمار نوکریوں کی پیشکش کی وجہ ایک بزنس کارڈ ہے جو کہ اسے دھناشری شندے نامی خاتون نے تیار کر کے دیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔ گیتا کلے اور دھناشری شندے کی ناقابل یقین کہانی اسمیتا جاوڈیکر نامی صارف نے فیس بک پر شیئر کی تھی جس کے بعد یہ کہانی اور بزنس کارڈ وائرل ہو گیا۔اسمیتا نے اپنے فیس بک کے اکائونٹ پر لکھا کہ دھناشری ایک دن آفس سے اپنے گھر آئی جہاں انہوں نے دیکھا کہ گیتا جو کہ ان کے گھر میں کام کرتی تھی، وہ مایوس بیٹھی تھی کیونکہ اسے کسی نے اپنے گھر سے کام کاج کرنے کے لیے ہٹا دیا تھا اور وہ وہاں سے ماہانا 4000 کما رہی تھی۔