دمشق……شامی دارالحکومت دمشق میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 10افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکا دمشق کے شمالی علاقے میں واقع سبزیوں کی منڈی میں ہوا جہاں پر خریداروں کا ہجوم موجود تھا۔
دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت 10افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اگرچہ اب تک کسی بھی جنگجو گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن شام کی سرکار کے زیر کنٹرول علاقوں میں حملوں کی ذمہ داری داعش قبول کرتی آئی ہے۔