میکسیکو سٹی میں عوامی مقامات پر کوئی غصہ نہیں کرسکتا، دو افراد کو اپنی بحث کو بھی خوش اسلوبی سے ہی ختم کرنا پڑتا ہے
غصہ انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن پھر بھی آپ اس سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ کبھی نہ کبھی آپ کو غصہ آ ہی جاتا ہے لیکن کچھ شہر ایسے بھی ہیں جہاں غصے کو بہت برا سمجھا جاتا ہے۔ آپ یہی سوچ رہے ہونگے کہ شاید لکھنؤ کی بات ہو رہی ہے لیکن نہیں یہاں لکھنؤ کی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ یہ ایسے شہر کا ذکر ہے جو سات سمندر پار ہے۔ جی ہاں! یہاں میکسیکو سٹی کا ذکر ہو رہا ہے۔ میکسیکو سٹی میں عوامی مقامات پر آپ غصے کا مظاہرہ نہیں کر سکتے، یہاں تک کہ کسی بحث کو بھی آپ کو خوش اسلوبی سے ختم کرنا ہوتا ہے۔ میکسیکو سٹی میں رہنے والے بچوں کو شروع ہی سے اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا سکھایا جاتا ہے ۔ یہاں لوگوں کا خیال ہے کہ غصے سے آپ کا اپنا ہی نقصان ہوتا ہے یہاں لوگ غریبوں کا خیال رکھتے ہیں۔ اگر وہ لائن میں کھڑے ہیں تو اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں اور افراتفری نہیں مچتی۔ میکسیکو میں اگر آپ کسی سے راستہ پوچھیں اور اُسے معلوم نہ بھی ہو تو وہ ’’نہ‘‘ کہتے ہوئے جھجھکتے ہیں۔ یہاں لوگوں میں کچھ برائیاں بھی ہیں لیکن زیادہ تر افراد خوش مزاج ہیں۔