اسلام آباد(اصغر علی مبارک) سپیکر قومی اسمبلی کی سر براہی میں 7رکنی پارلیمانی وفدآج سے بیلا روس کے دورے پر روانہ ہو گا سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں7رکنی پارلیمانی وفد 19فروری سے بیلاروس کے تین روز ہ سر کاری دورے پر روانہ ہوگا ۔۔ بیلا روس میں قیام کے دوران سپیکر قومی اسمبلی بیلا روس کے اپنے ہم منصب کے علاوہ بیلا روس کی سیاسی قیادت اور کاروباری برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ علاوہ ازیں ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو پارلیمانی رابطوں میں اضافے کے ذریعے مستحکم بنانے اور تجارت ،تعلیم ،ثقافت اور سر مایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں بیلا روس کا دورہ کرنے والے وفد میں اراکین قومی اسمبلی محترمہ زیب جعفر،حامدالحق خلیل ،غوث بخش مہر، بلا ل الرحمن ،ناصر خان اور اعجاز حسین جاکھرانی شامل ہیں۔