اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ زبردستی ہاتھ پکڑنے اور بار بار فلم دیکھنے کا کہنے پر ایک ٹی وی ڈائریکٹر کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامہ انڈسٹری میں ابتدا میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور بہت جلد ہی پہلا پراجیکٹ بھی مل گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامہ انڈسٹری میں موجود کسی بھی مرد اداکار میں دلچسپی نہیں ہے، میں اس شخص سے شادی کروں گی جو ایک اچھا انسان ہو۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاگل لڑکی کا رول کرنا ہے تاکہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔سارہ خان نے بتایا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہیں کیونکہ وہ آئٹم نمبر نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلمی صنعت بہت اچھی جا رہی ہے جبکہ ویب سیریز کو بھی لوگ پسند کر رہے ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 130
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276