لاہور: پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ ساتھی کرکٹر محمد عامر کی چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیم میں شمولیت پر پھٹ پڑے۔
A favor of glance on us also, Salman butt complained to the selectors
سلمان بٹ نے کہا کہ حالیہ اسپاٹ فکسنگ کو ماضی کے اسکینڈل کے ساتھ نہ جوڑا جائے، انہوں نے شکوہ کیا کہ اگر ہمارا ماضی داغدار ہے تو ایک کھلاڑی پر اتنی نظر کرم کیوں کی جا رہی ہے؟ مجھے ویسٹ انڈیز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، شاید سلیکٹرز کسی اور کو چانس دینا چاہتے تھے، اگر کھیل کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کیا جا رہا ہے تو پھر تو یہ فیصلہ سر آنکھوں پر لیتا ہوں، لیکن یہ کوئی بات نہیں کہ دنیا میں کہیں پر بھی فکسنگ ہو تو بار بار ہماری طرف دیکھا جائے، یہ بالکل نامناسب رویہ ہے۔