زندگی میں اکثر ہمارا واسطہ چند چھوٹی چھوٹی مشکلات سے پڑتا رہتا ہے جو کہ ہمیں گھریلو کام کاج میں پیش آتی ہیں اور ان کی وجہ سے زندگی کسی حد تک پیچیدگی کا شکار ہوجاتی ہے- لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور ہم چند مفید طریقہ کار یا تراکیب کا استعمال کرتے ہوئے ان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں-
ہینگر کا کلپ چپس کے پیکٹ کو بند کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے چپس خراب ہونے سے محفوظ رہے گی-
زیرِ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹے مائیکرو ویو اون میں کس طرح دو پیالوں کو ایک ساتھ رکھا جاسکتا ہے- اس ترکیب پر عمل کر کے آپ اپنا وقت اور بجلی دونوں بچا سکتے ہیں-
جب بچے بڑے ہوجائیں تو آپ ان کا بےبی کاٹ پھینکنے یا کباڑ میں فروخت کرنے کے بجائے بچوں کے پڑھنے اور کھیلنے کے لیے ایک میز میں بھی تبدیل کرسکتے ہیں-
مہنگے کیمیکلز کا استعمال کیے بغیر بھی سنک ( sink ) کے نکاسی کے راستے میں پھنسے کچرے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے- صرف آدھا کپ بینکنگ سوڈا ایک کپ سرکے میں ملائیں اور سنک میں انڈیل دیں- تمام گندا پانی نکل جائے گا اور سوراخ کھل جائیں گے- یہ نہایت ہی سستا اور آسان طریقہ ہے-
اگر آپ کسی چیز کو دیوار پر بالکل درست سوراخ کر کے لٹکانا چاہتے ہیں تو پہلے اس چیز کے پچھلے حصے کی فوٹو کاپی کروالیں اور اس کاپی کو دیوار پر رکھ کر سوراخ بنائیں- یوں آپ اپنے مقصد میں کامیاب رہیں گے-
جوتوں میں سے آنے والی بدبو کے خاتمے کے لیے ان میں ٹی بیگ رکھیے-
پین کی چوری ایک عام سی چیز ہے اور اگر یہ خود بھی دیا جائے تو واپس کم ہی ملتا ہے- اگر آپ پین چوری ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو لال رنگ کے پین میں نیلے پین کی رفل رکھیے کیونکہ لال پین کوئی نہیں چراتا اور اس کی وجہ اس کا کم استعمال ہے-
اگر ممکن ہو تو اپنا موبائل چارج کرتے ہوئے ایئر پلین موڈ پر رکھیں٬ اس طرح موبائل چارج ہونے کی رفتار میں دگنا اضافہ ہوجائے گا-
اسمارٹ فون کے کیمرے کے لینس پر ٹرانٹسپیرنٹ ٹیپ کا استعمال دھندلی تصاویر کھینچنے میں مدد دیتا ہے اور تصاویر کی کوالٹی میں بہتری واقع ہوتی ہے-
عموماً ہاتھ سے کیل کو پکڑ کر دیوار میں لگانے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں اکثر دیوار خراب ہوجاتی ہے اور کیل بھی ٹیڑھا ہوجاتا ہے- کیل کو دیوار میں بالکل سیدھا ٹھونکنے کے لیے کپڑوں پر لگائے جانے والی چمٹی کا استعمال کیا جاسکتا ہے-