فرانس: شوہر کو خنجردینے والی خاتون کو پولیس نے ہلاک کردیا، تفصیلات کے مطابق جیل میں قید شوہر کو خفیہ طور پر خنجر تھمانے والی خاتون کو فرانسیسی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس میں قید دہشت گرد کی حاملہ بیوی نے جیل میں ملاقات کے دوران شوہر کو خفیہ طور پر خنجر دیا تھا۔نارمنڈی کی جیل میں شوہر کو خنجر تھمانے کا مقصد ڈیوٹی اہلکاروں کو زخمی کرنا تھا، دہشت گرد اور اس کی بیوی منگل کو کمرے میں علیحدہ ملاقات کررہے تھے۔اس دوران بیماری کا بہانہ کر کے خاتون نے اہلکاروں کو کمرے میں بلایا تھا جہاں 27 برس کے دہشت گرد نے خنجر مار کر دو اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا، جوابی کارروائی میں خود بھی زخمی ہوا جبکہ گولی لگنے سے بیوی ہلاک ہوگئی۔ حکام کے مطابق زخمی دہشت گرد ہولو کاسٹ میں بچ جانیوالے شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا بھگت رہا تھا۔اس سے قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس ایک شخص نے چاقو کے حملے میں سات افراد کو زخمی کر دیا تھا جن میں سے چار شدید طور پر زخمی ہوئے ہوئے ۔ حملہ آور کی شناخت افغانستان کے باشندے کے طور پر کی گئی اور اسے حراست میں لے لیا گیا ، اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس کے دہشت گردانہ حملہ ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ زخمیوں میں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔ یہ حملہ فرانسیسی دارالحکومت کے شمال مشرقی 19 ویں ضلعے میں ایک نہر کے کنارے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے انجان لوگوں کو نشانہ بنایا اور پہلے پہل دو مرد اور ایک خاتون کو کوائی دا لور میں ایم کے2 سینیما کے قریب نہر کے کنارے چاقو مارا۔ برطانوی وزرات خارجہ کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں کہا ‘ہم فوری طرح پر اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور ہم فرانسیسی حکام سے رابطے میں ہیں۔