اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، سپیکراورچیئرمین سینیٹ غیر جانبدار ہوتے ہیں،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ خفیہ رائے شماری کا آپشن اس لیے ہے کہ ارکان آزاد فیصلہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہاؤس کوغیرجانبداری سے چلایا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائی جائے گی جس پر سینٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو اکثریت حاصل ہے تاہم حکومت کی جانب سے بھی کامیابی کا عزم ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاست میں قائل کیا جاتا ہے اور اپنے بدترین مخالف کے پاس بھی ووٹ لے جانے کیلئے جایا جاتا ہے ، سینیٹ میں شبلی فراز نے سینیٹر ز سے رابطہ کیا ہوگا ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سیاست میں قائل کیا جاتاہے اور اپنے بدترین مخالف کے پاس بھی ووٹ لے جانے کیلئے جایا جاتا ہے ، سینیٹ میں شبلی فراز نے سینیٹر ز سے رابطہ کیا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ میں ہار گئی تو پھر کہاں جائیں گے ؟ان کا کہنا تھا کہ وہ کونسی وجوہات بنیں کہ پیپلز پارٹی آج ہر شخص کو کہہ رہی ہے کہ کل جس امیدوار کو چیئر مین سینیٹ بننے کیلئے ووٹ دیا، آج اس کے خلاف ووٹ دیں۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ کونسی سیاست ہے کہ ایک شخص کیخلاف کرپشن کے مقدمات بن گئے ہیں تو چیئر مین سینیٹ کے خلاف ووٹ دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ایماندار لوگ ہیں وہ کل ضمیر کے مطابق ووٹ کریں گے ۔