پیزا کا نام سنتے ہی ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ اور منہ میں پانی آجاتا ہے- چاہے اسے تیار کرنے کا انداز کچھ بھی ہو لیکن پتلی کرسٹ سے لے کر موٹی کرسٹ تک٬ چیز٬ چکن٬ پیپرونی ہو یا سبزیاں٬ ہر قسم کی اجزا کی آمیزش پیزا کو دنیا کے پسندیدہ کھانوں میں شمار ر دیتی ہے- آج ہم کو پیزا سے متعلق کچھ دلچسپ اور اہم حقائق بتائیں گے- دنیا بھر میں یکساں مقبول پیزا کی تاریخ پر اگر ہم روشنی ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ اس کے اصل مؤجد اٹلی اور نیپلز ہیں- پیزا مختلف قسم کے اوون میں تیار کیا جاتا ہے اور اس کی تیاری میں کئی منفرد اجزا استعمال ہوتے ہیں-
آئیے ہم آپ کو پیزا کے بارے میں ایسے پوشیدہ باتیں بتاتے ہیں جن سے آپ ابھی تک واقف نہیں!
پیزا آخر آیا کہاں سے؟
“ Gaeta پیزا “ کا لفظ اٹلی کے شہر
سے دریافت ہونے والی قدیم دستاویز میں بھی موجود ہے- ان کاغذات کا تعلق 997 عیسوی سے ہے- اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پیزا کی تاریخ ایک ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم ہے-
پیزا کتنی مقدار میں کھایا جاتا ہے؟
پیزا دنیا بھر میں کھائی جانے والی غذا ہے- مگر آپ نے کبھی سوچاتا ہے کہ یہ غذا کتنی مقدار میں کھائی جاتی ہے؟ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایک سال میں تقریباً 5 ملین پیزا فروخت کیے جاتے ہیں-
ڈائٹ کرنے والوں کے لیے پیزا:
کون کہتا ہے کہ وزن گھٹانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں؟ تحقیق کے مطابق خواتین مردں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سبزیوں کی ٹاپنگ سے آراستہ پیزا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں-
دنیا کا سب سے مہنگا پیزا:
ریناٹو وائلا
پیزا دنیا کا سب سے مہنگا پیزا ہے- اس پیزا کی تیاری میں 72 گھنٹے کا وقت لگتا ہے جبکہ اس کی قیمت 12 ہزار ڈالر ہے٬ یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اس
buffalo mozzarella پیزا کو نہیں خرید سکتا- تیاری کے دوران اس پیزا میں
اور گلابی سمندری نمک کا استعمال کیا جاتا ہے
دنیا کا سب سے بڑا پیزا:
دنیا کے سب سے بڑے پیزا کی چوڑائی 4 فٹ 6 انچ جبکہ لمبائی بھی اتنی ہی ہے- یہ پیزا امریکہ میں فروخت کیا جاتا ہے- یہ ایک چوکور پیزا ہے جسے 50 افراد آرام سے کھا سکتے ہیں- اس کی قیمت تقریباً 200 ڈالر ہے-
ڈیپ فرائڈ پیزا:
اسکاٹ لینڈ میں تلا ہوا پیزا کھایا جاتا ہے- جیسے کہ نام سے بھی ظاہر ہے کہ یہ پیزا بیک کرنے کے بجائے تیل میں فرائی کیا جاتا ہے- یہ ایک مخصوص ذائقہ کے علاوہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے-
پیزا خلا میں:
موجودہ دور میں پیزا صرف زمین والوں کے لیے ہی نہیں بلکہ اس کی مقبولیت اب خلا میں بھی پہنچ چکی ہے- ناسا نے حال ہی میں تھری ڈی پرنٹر پر ایسے تجربات کیے ہیں جس کے ذریعے خلابازوں کو بھی پیزا اور دیگر کھانے فراہم کیے جاسکتے ہیں-
پیزا صحت کے لیے مفید:
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے تحقیق دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ پیزا کھانے سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے- ہفتے میں esophageal ایک بار پیزا کھانے سے
کینسر کے لاحق ہونے کے خطرات میں 59 فیصد کمی آجاتی ہے
پیزا کتوں کی بھی پسندیدہ غذا:
کیا آپ جانتے ہیں کہ پیزا ایک ایسی ڈش ہے جسے کتے بھی بہت پسند کرتے ہیں- تاہم کتوں کے لیے تیار کیا جانے والا پیزا مخصوص ہوتا ہے اور اسے
“Heaven Scent Pizza”
کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ پیزا میدے٬ گاجروں اور سیلری سے تیار کیا جاتا ہے