لاہور: لاہور کے علاقے جی پی او چوک پر بیکنگ عدالت کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی وجہ سے کمرے میں دھواں بھرنے سے بینکنگ کورٹ کے ججز اورعملہ عمارت سے باہر آگیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ٹیمیوں کو آگ بجھانے کے لئے طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جی پی او چوک پر بیکنگ عدالت کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی وجہ سے کمرے میں دھواں بھرنے سے بینکنگ کورٹ کے ججز اورعملہ عمارت سے باہر آگیا ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیوٹیمیوں کو آگ بجھانے کے لئے طلب کر لیا گیا۔ آگ لگنے سے بیکنگ عدالت میں موجود ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ آگ کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے لہذا کولنگ کا عمل جاری ہے۔