لاہور(ویب ڈیسک) پاور سیکٹر کی افرادی قوت پوری کرنے کیلیے وزارت پانی وبجلی نے 4سال بعد ڈسکوز میں بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے خطاب میں افرادی قوت کی کمی پورا کرنے کے حوالے سے احکامات دے دیئے،
جس کے تحت 4سال بعد ڈسکوز میں بھرتیاں کی جائیں گی۔جبکہ دوسری جانب چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غربت کی شرح میں نما یا ں کمی لائی جا سکے گی، سی پیک کے تحت ملک میں جاری مختلف منصوبوں پر 75ہزارسے زائد پاکستانی روزگار کے حصول میں مصروف عمل ہیں۔ سی پیک سکریٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک خطے کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پاکستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔