فرانسیسی حکام کے مطابق روسی شائقین سے یورو کپ کے میچز کا ماحول خراب کرنے کا خطرہ ہے
پیرس (یس اُردو) انگلینڈ اور روس کے شائقین کے مابین جھڑپوں کا ڈراپ سین ہو گیا ، یورپین فٹبال کی تنظیم یوئیفا کی سفارش پر فرانسیسی حکام نے روسی شائقین کے ایک گروپ کو فرانس بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
فرانسیسی حکام کے مطابق روسی شائقین سے یورو کپ کے میچز کا ماحول خراب کرنے کا خطرہ ہے ۔
یاد رہے کہ گروپ بی میں روس اورانگلینڈ ٹیموں کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا ۔ میچ کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر گنز کا بھی استعمال کیا تھا ۔