counter easy hit

ایشیا کپ میں ٹاپ آرڈر کی خراب کارکردگی کی بھی ہیٹ ٹرک

A hat-trick of the poo

A hat-trick of the poo

کراچی ……بنگلہ دیش کے خلاف 28 رنز پر4 وکٹیں گنوا کر ٹاپ آرڈر نے ایشیا کپ میں مسلسل خراب کارکردگی کی ہیٹ ٹرک بنا لی ۔
ایشیا کپ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے قوم کو بہت مایوس کیا، تینوں میچوں میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن چل کر نہ دی اور 14کی ایوریج سے رنز بنائے۔ایونٹ میں پاکستان کا پہلا ٹکراؤ روایتی حریف بھارت سے ہوا جہاں کرکٹ فینز کے دل دھڑکے وہیں پاکستانی بلے باز وںکی دھڑکنیں بھی تیز تھیں۔پاکستانی اوپنر محمدحفیظ نے صرف چار رنز بنائے اور پویلین کی راہ لی۔اُن کا پیچھا کیا شرجیل خان نے تاہم وہ صرف 7رنز ہی بنا سکے ۔خر م منظور نے بنائے دس رنز ، شعیب ملک 4اور عمر اکمل 3 رنز ہی جوڑ سکے۔کپتان شاہد آفریدی نے اسکور بورڈ پر صرف 2رنز کا اضافہ کیا۔ پھر مقابلہ تھایواے ای سے تو یہاں بھی محمد حفیظ 11،شرجیل خان 4 اور صفر پر پویلین لوٹنے والے خرم منظور کی خراب کارکردگی نمایاں رہی۔بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میںبھی پاکستان کا ٹاپ آرڈر کچھ نہ سیکھ سکا۔ خرم منظورمحض 1 رنز،شرجیل خان 10 ، محمد حفیظ 2 ، عمر اکمل 4 اور بوم بوم آفریدی تو ڈک پر ہی پویلین لوٹ گئے۔یوں پاکستانی بلے بازوں نے ایشیا کپ میں خراب کارکردگی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔