امریکی کے لارنس جان رِپل نامی شہری نے کنساس شہر کے بینک میں ڈکیتی کی واردات کی اور خود گرفتار ہوکر جیل جا پہنچا۔ بینک پہنچ کر لارنس نے کیشیئر کو ایک چٹ دی جس پر لکھا تھا کہ میرے پاس گن ہے اور رقم میرے حوالے کردو۔ کیشیئر نے رقم فوراً اس کے حوالے کردی مگر رقم لے کر فرار ہونے کی بجائے لارنس وہیں بیٹھ گیا اور رقم گننے لگا۔
یہ دیکھ کر سیکیورٹی گارڈ اس کے پاس آیا تو لارنس نے کہا مجھے تمہارا ہی انتظار تھا۔ گارڈ نے لوٹے ہوئے 3 ہزار ڈالر اس سے لے لیے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس لارنس کو گرفتار کرکے قریبی تھانے لے گئی۔ پولیس کو سوال و جواب کے دوران اس نے بتایا کہ وہ اس مصیبت میں نہیں پھنسنا چاہتا تھا اس نے اپنی بیوی کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ گھر کی بجائے جیل میں رہنا پسند کرے گا۔یہاں تک کہ لارنس نے ضمانت کے لیے کسی وکیل کو بھی نہیں بلایا۔ اس کے بعد اسے کینساس کی جیل پہنچادیا گیا۔ ایک اور جگہ پر اس نے اعتراف کیا کہ وہ بھر گیا ہے اور مزید ایک سیکنڈ اپنی بیوی کے پاس نہیں رہنا چاہتا اور اس کے پاس جیل سے اچھا کوئی اور راستہ نہ تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لارنس کے فیس بک کور پر اس کی مرکزی تصویر اپنی بیوی کے ساتھ جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ لیکن اندر کا دکھ کون جانے کہ کس مجبوری کےہاتھوں وہ یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔