سپین(بارسلونا) سوشلسٹ پارٹی کتالونیہ کے مرکزی دفتر میں سوشلسٹ پارٹی سپین کا اہم اجلاس ہوا۔سوشلسٹ پارٹی کتالونیہ کے مرکزی دفتر میں سوشلسٹ پارٹی کی سپین میں حکومت سازی کے لیے کی جانے والی پیش رفت کے سلسلہ میں ایک اہم بات میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں پارٹی کے تمام مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اس موقع پر ممبران کی طرف سے سوال و جواب بھی کیے گئے.. جس کے جواب میں کہا گیا کہ اگر سوشلسٹ پارٹی کو سپین میں حکومت سازی کا موقع ملا تو . صحت. تعلیم. سوشل زندگی کی بہتری. بے روزگاری کا خاتمہ. امن و امان. مساوات. اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ پہلی ترجیح ہوگا. اس اہم میٹنگ میں،پارٹی کے سیکرٹری جنرل میگیل ایسیتا،ممبر قومی اسمبلی ماریچی ،سابق صدر کتالونیہ خوسے منتیا،خوسے ماریا سالہ، نے خصوصی طور پر شرکت کی۔