بھارتی اداکارہ ریٹا بہادری طویل علالت کے بعد 62 سال کی عمر میں ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
وہ طویل عرصے سے گردے سے متعلق امراض سے لڑ رہی تھیں۔
معروف اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں دونوں میں ہی اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
وہ گزشتہ کئی سالوں سے فلموں اور ڈراموں میں دادی اور نانی کے کردار ادا کررہی تھیں۔
اداکار شہیر شرما نے فیس بک پر اداکارہ کے انتقال کی غمگین خبر مداحوں سے شیئر کی۔
We deeply regret to inform you that Reeta Bhaduri has departed for her journey beyond. The funeral rites will be held on…
Publiée par Shishir Sharma sur Lundi 16 juillet 2018
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ ریٹا بہادری کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی آخری رسومات آج 17 جولائی دوپہر 12 بجے ادا کی جائیں گی‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’بہت دکھ ہورہا ہے، ہم نے بہت بہترین انسان کو کھو دیا، وہ ہماری ماں جیسی تھیں، ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے‘۔
ریٹا کی قریبی سہیلی اور ساتھی اداکارہ زرینا وہاب نے ایک انٹرویو میں اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ایک بہترین اداکارہ اور خوبصورت انسان کو کھو دیا، میں صرف یہی دعا کرسکتی ہوں کہ انہیں سکون ملے‘۔
یاد رہے کہ ریٹا نے اپنے کیریئر میں 20 ٹی وی شوز سے زائد میں کام کیا جن میں ’سارا بھائی ورسز سارا بھائی‘، ’کم کم‘ اور ’امانت‘ شامل ہیں۔
بولی وڈ میں انہوں نے ’ہیرو نمبر ون‘، ’وراثت‘ اور ایسی کئی اور مقبول فلمیں شامل ہیں۔