counter easy hit

وہ کیسا لیبرل بندہ تھا ؟ لڑکیاں نچاتا تھالیکن آقاﷺ کی ناموس کی بات آتے ہی اس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، میں آج اس ممبر ِرسول سے عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، اس لیے نہیں کہ میں لوٹا ہوگیا ہوں بلکہ۔۔۔ ایک اور عالم دین نے ناقدین کو کرارا جواب دے ڈالا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور عالم دین غازی محمد ثاقب شکیل کا کہنا ہے کہ 2014 میں میں بھی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی ، نواز شریف کے دور حکومت میں ہوا یہ سب لیکن میاں صاحب کی حکومت کی جانب سے کبھی بھی کسی عربی شہزادے، ترک سربراہ،

کسی اسلامی لیڈر سے رابطہ نہیں کیا گیا کہ نبی کی شان میں گستاخی ہوئی ہے ، آو ہم سب لوگ اکٹھے ہوجائیں ، صرف اپنے ملک میں یوم عشق رسول منا لیا تو کافی ہوگیا؟ لیکن نہیں ایسے نہیں ہوتا، میں آج اس ممبر رسول پر بیٹھ کر عمران خان کو خلوص دل سے سلام پیش کرتا ہوں ، اس لیے کیونکہ اس بندے نے آج غیرت مند ہونے کا ثبوت پیش کر دیا ہے، وہ کیسا لیبرل بندہ تھا جس کے بارے میں میں خود تقریریں کرتا تھا وہ لڑکیاں نچاتا ہے، ٹھیک ہے وہ سب کچھ کرتا تھا لیکن جب بات آقاﷺ کی ناموس کی آئی تو عمران خان نے وہ قدم اُٹھا کر دکھا دیا جو کوئی نہیں اُٹھا سکا، آج میں اسی عمران خان کی تعریف کرونگا ، اس لیے نہیں کہ میں لوٹا ہوگیا ہوں، اگر کوئی سرکار کی تعلیمات کو اپنائے گا تو ہم سب لوگ اسے سلام پیش کرے گے، اپنے سر پر بٹھائیں گے، اگر کوئی ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی لائے گا تو ہم اُسے میاں نہیں کہیں گے بلکہ ذلیل و رسوا کر دیں گے۔ مولانا دین غازی محمد ثاقب شکیل کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

Publiée par Mian Virgo sur Mercredi 17 octobre 2018

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے اوپر کافی لعن طعن کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ اگر عمران خان کی اچھائی بیان کرتا ہے تو دوسروں کی کیوں نہیں کر رہا؟ یہ ایسا ہے ویسا ہے، تو مجھے یہ لوگ بتائیں کہ اوروں میں سے کبھی کسی نے ریاست مدینہ بنانے کی بات کی ہے؟ ممکن ہے عمران خان ریاست مدینہ میں ناکام ہوجائے لیکن انہوں نے الفاظ تو ادا کیے، ارادہ تو کیا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ طرز کی ریاست بنا نا چاہتے ہیں، میں نے اس لیے عمران خان کی تعریف کی، لیکن اس پر بھی مجھے وہ گالیاں دی جار ہی ہیں۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستانی بھی عجیب بادشاہ لوگ ہیں، کبھی گدھے کو گھوڑا بنا دیتے ہیں، کبھی گھوڑے کو خچر بنا دیتے ہیں، لیکن میں ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں، ہمیں بہت اچھا حکمران ملا ہے، اللہ تعالیٰ اسکی مدد کرے، مجھے امید ہے ہماری کشتی کچھ کنارے لگے گی، ہیم سب کو اس کے لیے دعا کرنے کی ضرورت ہے، اگر کسی علاقے میں ایک آدمی درست طریقے سے آجائے تو پورے کے پورے علاقے کا رٗخ درست سمت لگ جاتا ہے، عمران خان اللہ سے ڈرنے والا ہے، کون آدمی ہے جس گناہ نہیں کرتا، مجھے تصویریں بھیجی جارہی ہیں کہ دیکھو یہ کیا کر رہا ہے، اسکی جوانی کی تصاویر بھیجوائی جارہی ہیں مجھے، اب تم کہتے ہو یہ ایسا ہے، اچھا ہے، قابل ہے، میں بھی کالج میں ڈانسر تھا، میری بھی نہ سنو، پھر مجھے بھی گالیاں دینا شروع کر دو، میرے گھر والے چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بن جاؤں ، لیکن میں سنگر تھا ڈانسر تھا، مجھے کوئی بتائیں جو گناہ نہیں کرتا، جب کوئی آدمی توبہ کر لیتا ہے اور اسے کوئی طعنہ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ قسم اُٹھاتا ہے کہ میں تیرے مرنے سے پہلے تجھے اس میں مبتلا کر کے ماروں گا، مولانا طارق جمیل کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

عمران خان کی تعریف کرنے پر مولانا طارق جمیل کو برا بھلا کہنے والوں کیلئے مولانا طارق جمیل صاحب کا پیغام۔۔۔!!!

Publiée par Hamid Mir Fans sur Mardi 8 octobre 2019

A, LIBERAL, IMRAN KHAN, BECOMES, LOVER, OF, HAZRAT MOHAMMAD, S.A.W.W, WHAT, A, CHANGE, ANOTHER, MOLANA, COMES, IN, FAVOR, OF, IMRAN KHAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website