فیصل آباد: رانا ثناء اللہ کے خلاف الیکشن لڑنے والے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار صاحبزادہ حسین رضا اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور مرکزی قیادت میں رابطے جاری ہیں۔
دونوں جماعتیں ن لیگ کے خلاف مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ پی پی 113 میں سنی اتحاد کونسل کی کمپین جاری ہے جس کے بعد دونوں جماعتوں میں مشترکہ امیدوار سامنے لائے جانے پر بات چیت شروع کردی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما امیدوار پی پی 113 صاحبزادہ حسین رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کے فرعونوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ الیکشن میں غنڈہ گردی نہیں کرنے دیں گےالیکشن غنڈہ کردی سے پاک ہونگے۔ قوم ووٹ کی طاقت سے انقلاب نظام مصطفے برپا کرے گی۔ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی تیاریاں مکمل کر لی۔ نظام مصطفے کے نفاذ سے ملک و قوم کے مسائل حل ہوں گے۔ صاحبزادہ حسین رضا نے مزید کہا حلقہ کی عوام 25 جولائی کو گھوڑا کے نشان پر مہر لگا کر انقلاب نظام مصطفے کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ ن لیگ کی حکومت نے پانچ سالوں میں عوام کو بجلی اور ناہی صاف پانی بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کرپشن اور لوٹ مار مسلم لیگ ن کا منشور بن چکا ہے۔ ن لیگ کے پاس ٹکٹ لینے والا کو ئی نہیں۔ دین سے دشمنی اور قوم کو بیوقوف بنانے والے ن لیگی حکمران اب ماضی کا قصہ بن چکے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں رابطوں پر اتفاق کیا