ابوظبی(ویب ڈیسک) اماراتی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ ملازمت سے قبل اورملازمت کے دوران حاصل کرنے والی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائیں، یہ کروانا اب سب پر لازم ہوگا، اور اب یہ قانون وہاں مقیم لاکھوں پاکستانیوں پربھی لاگو ہوگا ، اماراتی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ ملازمت سے قبل اورملازمت کے دوران حاصل کرنے والی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائیں، یہ کروانا اب سب پر لازم ہوگا، اور اب یہ قانون وہاں مقیم لاکھوں پاکستانیوں پربھی لاگو ہوگا ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تعلیم وتربیت اوروزارت ہیومن ریسورسز نے مشترکہ طور پر منظوری دیدی ہے، نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حتمی منظوری کے بعد اسناد کی تصدیق کا پابند بنایا جائے گا۔ یہ اقدام جعلی اسناد کے انسداد کے لئے کیا جارہا ہے۔فیصلے پر عملدر آمد جلد کیا جائے گا، دوسری جانب کچھ عرصہ قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خاص برائے اوو رسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ دبئی پولیس کے کمانڈرسے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میںقید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کیلئے کوشاں ہیں۔ بہت سے قیدی چھوٹے چھوٹے جرمانے اور قانونی تعاون حاصل نہ ہونے کی وجہ سے قید ہیں۔ وہ پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ زلفی بخاری نے مزید کہا پاکستان کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں ہونگے ۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر اقبال دا ئود کی طرف سے دبئی میں مقیم پاکستانیوںکے تحفظات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ پراپرٹی کا ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن میںخریدتے ہیں۔لوگ اس پر قبضہ کرلیتے ہیں جس میں بعض اوقات اپنے رشتہ دار بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیر قانون کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ 30دن کے اندر ان مسائل کو قانونی طور پر حل کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا میں نے لیبر کیمپوں اور اسکولوں کا دورہ کیا ۔اپنے لوگوں کے کام کے دوران مسائل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ان معاملات میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ پی ایس ایل کرکٹ میچوں کو ہمیں کامیاب کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس کے بعد آئندہ پی ایس ایل لیگ میچ پاکستان میں ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ حاجی اقبال اسے کامیاب کرنے کیلئے بڑی محنت کر رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ 12سال بعد عمران خان کی وجہ سے متحدہ عرب امارات سے شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کا دورہ کیا ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ہمارے بڑے گہرے مراسم ہیں ۔عمران خان نے مڈل ایسٹ میں سفارتی اور دوستانہ معاملات میں بہت اہم کردار ادا کیا ، ہماری عالمی حیثیت بہت بہتر ہوئی ہے، یاد رہے کہ اب خبر ہے کہ اماراتی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ ملازمت سے قبل اورملازمت کے دوران حاصل کرنے والی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائیں، یہ کروانا اب سب پر لازم ہوگا، اور اب یہ قانون وہاں مقیم لاکھوں پاکستانیوں پربھی لاگو ہوگا ،