یوگانڈا (ویب ڈیسک ) یوں تو لوگ ایک شادی کے بعد ہی گھبرا جاتے ہیں اور ان کے لیے ایک بیوی کو ہی سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن مشرقی افریقی ملک یوگانڈا میں رہنے والے ایک شخص سیماندا نے ایک ہی وقت میں 3 شادیاں کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔50 سالہ سیماندا یوگانڈا میں واکیسو ضلع کے کاتابی گاؤں میں ایک دکان چلاتا ہے
اور اس کی آمدنی بھی کوئی خاص نہیں ہے۔سیماندا کا کہنا ہے کہ وہ تین بار الگ الگ شادی کا خرچہ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا لہٰذا ایک ہی دن میں تین خواتین سے شادی کرکے اپنا خرچہ بچالیا۔سیماندا نے اپنی شادی کے روز بتایا کہ وہ جن تین لڑکیوں سے شادی کر رہا ہے ان تینوں کو پتہ ہے کہ وہ کوئی امیر زادہ نہیں لیکن پھر بھی سب نے شادی کے لئے خوشی خوشی ہامی بھری تھی۔سیماندا کی پہلی دلہن سلمت 48 برس کی ہیں، دوسری دلہن جامیو 27 برس اور تیسری دلہن کی عمر 24 برس ہے۔سیماندا کی پہلی بیوی سلمت سے شادی 20 برس قبل ہوچکی تھی تاہم ان کا دل نا دکھے اس لئے سیماندا نے انہیں بھی دوبارہ دلہن کا جوڑا پہنایا اور شادی کی رسوم ادا کیں۔سیماندا اور ان کی پہلی بیوی سلمت کے 5 بچے ہیں، سیمنادا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تینوں بیویوں کو خوش رکھنے کے لیے خوب محنت کریں گے اور ان کے ساتھ عدل اور مساوات سے پیش آئیں گے ۔سیماندا کی تینوں بیویوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ بہت خوش ہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ وہ سب کو ایک ساتھ رہ کر دکھائیں گی۔