کراچی (ویب ڈیسک) 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملزم کو پکڑ لیا ہے، بن قاسم کے علاقے میں حمایتی گوٹھ پیری میں 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے گلی میں کھیلتی 3 بچیوں کو اپنے گھر بلایا، ایک بچی کے والد کو بچیاں گھر سے روتی ہوئی ملیں۔