counter easy hit

ایک شخص 3 ہزار ڈالر سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے 3 لاکھ پینیاں لے گیا

ورجینیا کا ایک شہری نک سٹیفورڈ جس نے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کو 3 ہزار ڈالر کا سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے 5 ہتھ ریڑھیوں پر 3 لاکھ پینیاں لے گیا۔

A man took 3 million pynyan to pay $ 3 thousand sales tax

A man took 3 million pynyan to pay $ 3 thousand sales tax

ورجینیا: (ویب ڈیسک) کہتے ہیں ادلے کا بدلہ تو کچھ اسی طرح کا امریکی ریاست ورجینیا میں دیکھنے کو ملا جہاں نک سٹیفورڈ نامی شخص کو موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ پر غصہ تھا کیونکہ اس نے ستمبر میں اپنے بیٹے کیلئے ایک سپورٹس کار لی تھی اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ میں معلومات لینے کیلئے فون کیا کہ وہ اپنے چار گھروں میں سے کون سے ایک گھر کا ایڈریس رجسٹریشن فارم پر لکھ سکتا ہے۔ نک نے اپنے گھر کے قریب موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ میں متعدد بار فون کر کے معلومات لینے کیلئے کی کوشش کی لیکن اسے مطلوبہ معلومات نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا۔نک نے موٹر وہیکل ڈپیارٹمنٹ کا ڈائریکٹ نمبر نہ ملنے کی وجہ سے اس نے تنگ آ کر انفارمیشن ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی کی لیکن جج نے اس کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ تاہم ریاست کے اٹارنی جنرل کے نمائندہ نے اسے فون نمبرز فراہم کر دیئے جس کے بعد اسے متعلقہ معلومات مل سکی۔ اس کے بعد نک نے 3 ہزار ڈالر کا سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے 5 ہتھ ریڑھیوں پر 3 لاکھ پینیاں لے گیا جن کا وزن 16 سو پاؤنڈز تھا۔ جب نک پینیوں کو ڈیپارٹمنٹ لے گیا تو وہاں پر پینیاں گننے والی مشین بھی اتنی پینیوں کو گنتے گنتے خراب ہو گئی تاہم ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو گھنٹوں لگ گئے ان پینیوں کو گنتے ہوئے۔ نک سٹیفورڈ کا کہنا تھا اس نے یہ سب اس لئے کیا تاکہ ان لوگوں کو بھی تکلیف ہو جس طرح ان لوگوں نے مجھے تکلیف دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website