میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے تمام دنیا سے رابطہ ختم کرتے ہوئے 25 سال اس غار کے اندر گزار دیئے۔
نیو میکسیکو: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ را پولیتے نے دنیا سے ناطہ توڑتے ہوئے 25 سال ایک غار میں گزار دیئے۔ ان 25 سالوں میں اس نے دنیا سے کوئی رابطہ نہیں رکھا۔ اس تمام عرصے میں اس کے ساتھ صرف اس کا کتا رہا۔آپ سوچ رہے ہونگے کہ اتنے سال یہ آرٹسٹ اس غار میں کیا کرتا رہا؟ تو آپ یہ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے کہ اس نے اس غار کو خوبصورتی سے تراش کر اس پر ایسے دلکش نقش ونگار بنا دیئے ہیں کہ ہر کوئی اس غار میں اکیلا رہنا چاہے گا۔نیو میکسیکو کے شمالی صحرائی علاقے میں قدرتی طور پر بنی اس غار کا شمار اب دنیا کے خوبصورت ترین فن پاروں میں ہوتا ہے۔ سورج کی کرنیں جب اس غار کے اندر داخل ہوتی ہیں تو را پولیتے کا فن جگمگا اٹھتا ہے۔ 25 سال کی محنت سے بنائی اس غار کو اب انہوں نے عوام کیلئے کھول دیا ہے۔ آرٹسٹ را پولیتے اپنے جنون کی تکمیل کیلئے گھنٹوں کام کرتے رہتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ایسا کام جس سے آپ محبت کرتے ہیں کیلئے وقت کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ ایسا کام آپ ہر وقت ہی کرنا چاہتے ہیں۔