پی وائی او سپین کا قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بارسلونا میں اہم اجلاس ، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی یورپ حافظ عبدالرزاق سمیت سینئر قیادت کی شرکت
بارسلونا(مانیٹرنگ رپورٹ) پی وائی او سپین کا خصوصی اجلاس قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال میں منعقد ہوا۔جس میں خصوصی طور پیپلزپارٹی یورپ اور سپین کی سینئر قیادت جناب حافظ عبدالرزاق صاحب سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی یورپ سمیت چوہدری نوید نبی ،جاوید اقبال گل صاحب، چوہدری عمران اختر چھوکر ، جناب طارق جمال گجر صاحب ، چوہدری شاہد لطیف گجر، جناب شاہریز بشیر صاحب. میاں عبدلراوف آرائیں کو مدعو کیا گیا۔ جس میں پی وائی او سپین کے تمام کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کے دوران محترم نثار صاحب کی والدہ محترمہ کی وفات پر سینئر قیادت اورکارکنان کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سجاد انور کی جانب سے ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تمام شرکا نے میٹنگ کو نہائت اہم اور ایسے مواقع کو جاری رکھنے اور کارکنان کو متحرک کرنے پر زور دیا۔