counter easy hit

متحدہ عرب امارات میں قطری شاہی خاندان کا رکن گرفتار

ابو ظہبی: قطر کے شاہی خاندان کے ایک رکن کو مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

A member of the Qatari royal family was arrested in the United Arab Emiratesغیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے شاہی خاندان کے اعلیٰ رکن شیخ عبداللہ بن علی الثانی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیخ عبداللہ بن علی الثانی نے بتایا کہ انہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جس کا الزام قطر پر لگادیا جائے گا لیکن میں پہلے سے بتا رہا ہوں کہ قطری حکومت کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہو گا۔‘ شیخ عبداللہ بن علی الثانی نے کہا کہ پہلے تو میں ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زیاد النہیان کا شاہی مہمان تھا لیکن اب مجھے حراست میں لے لیا گیا ہے، میں واضح کر رہا ہوں کہ مجھے کچھ ہوا تو قطر نہیں بلکہ شیخ محمد بن زیاد النہیان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے حکام نے ان کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ حکام نے کہا کہ شیخ عبداللہ کو نقل و حرکت کی پوری آزادی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سے قطر کے سعودی عرب سمیت متعدد عرب ریاستوں سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔