counter easy hit

جنسی درندوں کے ساتھ کیا کرنا چاہیے ۔۔۔۔ ایک مصری لڑکی نے پوری دنیا کی لڑکیوں کے لیے انوکھی مثال قائم کر دی

قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر کی عدالت نے زیادتی کا نشانہ بنانے والے بس ڈرائیور کو اپنے دفاع میں قتل کرنے والی 15 سالہ لڑکی کے خلاف قتل کے مقدمے کو خارج کرکے آزادی کا پروانہ جاری کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس جولائی میں 15 سالہ لڑکی عمیرہ احمد نے پولیس اسٹیشن میں

آکر اپنی گرفتاری پیش کرتے ہوئے ایک بس ڈرائیور کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔عمیرہ احمد نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا تھا کہ ڈرائیور نے بس کو صحرائی علاقے میں لے جا کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت کرتے ہوئے میں نے چھریوں کے وار کیے جس سے ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔عمیرہ احمد نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ جب میں مکمل طور پر ڈرائیور کے چنگل میں پھنس گئی تو کسی طرح اسے چھری رکھنے پر راضی کرلیا اور جیسے ہی اس نے چھری رکھی میں نے چھری قابو میں کرکے اس پر پہ در پہ 15 وار کیے۔پولیس نے لڑکی کو 4 ماہ تک اپنی تحویل میں رکھا اور اس دوران شواہد جمع کیے جو لڑکی کے بیان کے عین مطابق نکلے، پولیس کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے لڑکی کو اپنے دفاع میں قتل کرنے پر مقدمہ خارج کردیا۔

نواز شریف کو گھر والوں سے خطرہ۔۔۔!!!

a, misri, girl, did, her, best, to, sexual, harassment, an, inspiration,for, all, girls, of, world

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website