ٹوکیو……..جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے سالِ نو کی پہلی پریس کانفرنس میں روسی صدر کے ساتھ ممکنہ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی پر فوکس کرنے کے علاوہ متنازعہ علاقوں کی حد بندی کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے صدر پیوٹن سے اتفاق کیا کہ دوسری عالمی جنگ کے 70 برسوں بعد بھی دونوں ملکوں کے درمیان امن ڈیل کا نہ ہونا غیرمعمولی بات ہے۔اِس امن ڈیل کے تحت جاپان اور روس شمالی علاقوں کے بعض متنازعہ جزائر کی جغرافیائی حیثیت کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جاپان رواں برس مئی میں ترقی یافتہ سات ملکوں کی میٹنگ کا میزبان ہے اور روسی صدر اِس میں شریک ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔