ڈیرہ اسماعیل خان: کامرس کالج کے سامنے واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کامرس کالج کے سامنے واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ حملہ آوروں نے پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں چوکی پوری طرح تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔