لاہور(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے چودھری نثار سے بدلہ لیا اوران کو اوقات یاد دلوائی ہے ۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ چودھری نثار علی خان کا انجام کیا ہوا؟ اس سے زیادہ تضحیک نہیںہو سکتی تھی کہ وہ کنونشن میں ٹھیکیداروں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ ان کے ساتھ جو لوگ بیٹھے تھے ان میں امیر مقام بھی تھی جو بڑے ٹھیکیدار اور کانٹریکٹر ہیں۔ انہی جیسے ایک کانٹریکٹر نے ایف 11میں مری میں نواز شریف کو گھر بنا کر دیئے ہیں اور امیر مقام وہی شخص ہیں جنہوں نے جنرل (ر) مشرف سے پستول لی تھی۔ آج کوئی نواز شریف سے پوچھے کہ جس ڈکٹیٹر کے خلاف آپ انقلاب لانے والے تھے اسی کے سب سے قریبی ساتھی تو آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ آج نواز شریف نے چودھری نثار علی خان کو بھی ان کی اپنی اوقات یاد دلوائی ہے کہ اس سے زیادہ آپ کی اوقات نہیں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ چودھری نثار علی خان کی سیاسی رحلت لکھی جا چکی ہے۔