اسلام آباد (ویب ڈیسک) مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کی پرواز میں ایک ایسی خاتون مسافر سوار تھی جس نے سارے مسافروں کے ناک میں دم کر رکھا تھا ۔ خاتون جہاز میں سوار عملے سمیت دیگر مسافروں کو تنگ کرتی رہی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والیپرواز میں سوار ایک خاتون مسافر کو اچانک نفسیاتی دورہ پڑا ۔
خاتون نے عملے اور دیگر مسافروں کو تنگ کر کر کے سب کی ناک میں دم کر دیا۔ جس کے بعد جہاز میں ہی موجود ایک مسافر ڈاکٹر نے خاتون کو اینٹی ڈپریشن انجیکشن لگایا جس پر وہ تھوڑی بہتر ہوئیں اور جہاز میں صورت حال کنٹرول میں آئی۔ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں نے کہا کہ ان کی حرکتوں سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے خاتون کو کوئی دورہ پڑا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ بالکل ٹھیک معلوم ہوتی تھیں۔ زیادہ تنگ کرنے پر ڈاکٹر نے خاتون کو انجیکشن لگایا جس پر سب مسافروں نے اطمینان کا سانس لیا۔