استنبول….ترک ٹی وی ڈرامہ سیریل سلطان ـنے گزشتہ سال دنیا بھر میں 250ملین ڈالر کا بزنس کیا، اس کے کردار ـبہتر اوربہلول ڈرامہ مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ رہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں ترک ڈرامے دیکھنے والوں کی اکثریت نے بہتر اور ـبہلول کے کرداروں کی زورآزمائی دیکھنے کی جستجو نے اس ڈرامہ کی کامیابی قرار دیا ہے ۔ ترکی میں ہر سال 70نئی ڈرامہ سریز شروع کی جاتی ہیں جن میں سے نصف اپنی کہانی اور کردار سازی کی وجہ سے ہٹ ہو جاتی ہیںاور ان میںسے 10سے 15فیصد دوسرے ممالک میں برآمد کی جاتی ہیں۔
2015ءمیں ڈرامہ سلطان کی برآمد سے 250ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی اور 2016میں یہ حجم 300ملین ڈالرکی سطح تک آجانے کی توقع کی جارہی ہے ۔اس ڈرامے کی ایک قسط ڈیڑھ سے 2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ نئے سیریل کی تعارفی قیمت 500 ڈالر فی قسط پر آچکی ہے جو اس سے پہلے محض 50 ڈالر پرتھی۔ اس وقت ترکی کے پروڈکشن ہاوسز میں بنے والے ڈراموں کے ناظرین کی تعداد 40 کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔