کویت سٹی: دنیا کے دیگر کئی ملکوں کی طرح کویت میں بھی ایک شارع کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔
A Road has been assigned with the name of Allama Iqbal in Kuwait
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت سٹی کے علاقے فحاحیل میں ایک سڑک کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ دارالحکومت کویٹ سٹی کی شارع نمبر 21 کو شاعر مشرق کے نام سے منسوب کرکے ساتھ ہی ایک کتبہ بھی نصب کیا گیا ہے جس پر تحریر ہے کہ علامہ محمد اقبال ابن نور ابن محمدرفیق نے 1938 میں پاکستان بننے کا خواب دیکھا تھا جس کی تکمیل 1947 میں ہوئی جب کہ علامہ اقبال کو عربی، فارسی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔ اس سے قبل ایران کے مشہورشہرمشہد میں ایک شاہراہ شاعرمشرق علامہ ڈاکٹرمحمد اقبال کے نام سے منسوب ہے۔ جس کا نام ’’بولیوارڈ اقبالِ لاہوری‘‘ ہے۔ جرمنی کے علاقے ہیڈل برگ میں ایک شاہراہ شاعر مشرق کے نام سے مشہور ہے۔ جب کہ برطانیہ میں بھی 2 سڑکیں علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہیں۔