خلیج برزنیف نامی علاقے کو جزیرے نوئرمائوٹیئر سے جوڑنے والی سڑک روزانہ سمندر کے پانی میں غائب ہوجاتی ہے ، دن میں چند گھنٹے کیلئے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے
پیرس (یس اردو نیوز ) دنیا عجیب و غریب اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں، جو سمندر سے ملحقہ ہیں یا سمندر کے درمیان سے گزرتے ہیں اور پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے روزانہ کچھ وقت کیلئے ڈوب جاتے ہیں ۔فرانس میں بھی کچھ ایسی ہی عجیب و غریب سڑک ہے جو روزانہ غائب ہوجاتی ہے، فرانس کی پیسیج دی گوا نامی سڑک نہ صرف منفرد بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے یہ سڑک خلیج برنیف نامی مقام کو جزیرے نوئرماؤٹیئر سے جوڑتی ہے ، عجیب بات یہ ہے کہ 2.58 میل طویل یہ سڑک دن میں دو مرتبہ غائب ہوجاتی ہے ۔فرانس کے لوگ اس سڑک کو دن میں صرف چند گھنٹے کیلئے ہی انتہائی احتیاط کیساتھ استعمال کرتے ہیں ، سڑک کے اطراف میں خصوصی تختے لگائے گئے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سڑک استعمال کیلئے محفوظ ہے ۔خصوصی تختوں کے باوجود لوگ لہروں میں پھنس جاتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے یہاں جان بچانے والے بلند مینار موجود ہیں جہاں لوگ چڑھ کر بچائے جانے کا انتظار کر سکتے ہیں ۔