لاہور: ضعیف شخص کو خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنا مہنگا پڑ گیا۔خاتون نے سب کے سامنے ضعیف شخص کی پٹائی کرتے ہوئے منہ کالا کر دیا جب کہ بابا جی صرف معافیاں مانگتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ایک بزرگ شخص کا منہ کالا کر رہی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ماڈل ٹاؤن پارک کی ہے۔جس میں خاتون کو تنگ کرنے کے بعد مذکورہ خاتون اور ایک ضعیف شخص کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔خاتون نے بد تمیزی کرنے پر سب کے سامنے ضعیف شخص کی پٹائی کر دی۔ضعیف شخص خاتون سے معافیاں مانگتے رہے تاہم وہ باز نہ آئیں۔بات صرف پٹائی کرنے تک نہیں رکی بلکہ خاتون نے سیاہی ضعیف شخص کے منہ پر مل دی اور سب کے سامنے ان کا منہ کالا کر دیا۔خاتون نےس وال کیا کہ اب تنگ کرو گے؟ تو معمر شخص نے کہا کہ اب معاف کر دو دوبارہ یہ کام نہیں کروں گا۔یہ دیکھتے ہی پارک میں موجود لوگ جمع ہو گئے اور اپنے موبائل سے تمام واقعے کی ویڈیو بنا لی۔لوگوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ضعیف شخص پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ بابا جی اپنی عمر کا ہی لحاظ کر لیتے۔جہاں کچھ صارفین نے خاتون کی ہمت کو سراہا اور کہا کہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئیے وہاں کچھ صارفین نے خاتون کے اس اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضعیف شخص نے خاتون کے ساتھ بد تمیزی کی تو خاتون کو سب کے سامنے ان کا منہ کا کالا کرنے کی بجائے معمر شخص کو پولیس کے حوالے کر دینا چاہئیے تھا تا کہ قانون کے مطابق اس شخص کو سزا دی جاتی۔