counter easy hit

بچوں کی تعلیم پر 17ہزار اضافی پائونڈ خرچ کرنے پربرطانوی میجر کا کورٹ مارشل ، 200 سالہ برطانوی تاریخ کا انوکھا واقعہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) بچوں کی تعلیم پر حد سے زائد اخراجات کرنے کے الزام میں برطانوی حاضر سروس میجر کا کورٹ مارشل کردیا گیا۔شواہد کی روشنی میں نک ویلش کا اگلے سال باقاعدہ ٹرائل شروع کیا جائے گا۔ برطانیہ کی
حالیہ 200 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک حاضر سروس میجر جنرل کو کورٹ مارشل کا سامنا ہے، برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فراڈ کے جرم میں برطانوی فوج کے میجر جنرل نک ویلش کا کورٹ مارشل کیا جائے گا۔ نک ویلش پر فوجی عدالت کی طرف سے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، میجر جنرل نک ویلش کو بچوں کی تعلیم پر حد سے زائد اخراجات کرنے کے جرم میں فوجی عدالت نے چارج لگا کر کورٹ مارشل کر دیا۔ واضح رہے کہ برطانوی قانون کے مطابق بچے کی تعلیم پر سالانہ 23 ہزار پاونڈز سے زائد رقم خرچ نہیں کی جاسکتی تاہم نک ویلش پر اپنے زیر تعلیم بچے پر 50 ہزار پاونڈز خرچ کیے ۔ نک ویلش برطانوی افواج اور وزارت دفاع کے اہم عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں، وہ افغانستان میں برطانوی فوج کے سیکنڈ کمانڈ تھے اور امریکن فورسز کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website