counter easy hit

ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والا انکشاف

A shaking revelation in domestic politics

خیرپور(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے جس میں سے ایک مریم نواز جبکہ دوسرا شہباز شریف کا ہے۔خیرپور اسٹیشن کے دورے کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حالت بھی خراب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی سیاسی قبر خود کھود رہے ہیں، ان کے ساتھ کوئی پارٹی نہیں۔سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں سب بہتر ہو گا۔دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریلوے پٹری کی سکھر ڈویڑن میں حالت بہت خراب ہے اور قریب قریب قبریں کھودی جا رہی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے خیرپور اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کے سٹاپ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے اتنی ٹرینیں چلائی ہیں کہ لوگ حیران ہو گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website