برطانوی دار الحکومت لندن میں کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم اے اسٹریٹ کیٹ نیمڈ باب کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔
مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ کے ساتھ ساتھ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرکے چار چاند لگادیئے۔
راجر اسپاٹسووڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نشے کی عادت میں مبتلا ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جس کی زندگی ایک آوارہ بلی کے ملنے کے بعد مکمل طور پر تبدیل ہوجاتی ہے۔
جیمز بوون کے شہرہ آفاق بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی یہ فلم برطانوی سینما گھروں میں 4نومبر کو ریلیز کردی گئی ہے۔